25 فروری 2013 - 20:30

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ابنا: امریکہ کے جدید وزیر خارجہ جان کیری اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ وہ اس دوران برطانیہ جرمنی اٹلی ترکی سعودی عرب قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جان کیری مذکورہ ہر ملک میں باہمی دلچسپی کے امور بین الاقوامی مسائل اور شام اور مالی میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا جان کیری جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے قیام کے دوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔
امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ اس ملاقات کے دوران شمالی کوریا شام ایران اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

.......

/169